نئی دہلی،10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈراکے شوہر رابرٹ واڈرا نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کے اشارے دئیے ہیں۔اتوار کو انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی بہتر تبدیلی اور ترقی میں تعاون کے لئے بڑے اسٹیج پر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے یہ بات ان سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے فیس بک یہ بات کہی ہے۔غازی آباد یوتھ کانگریس کی جانب سے لگائے گئے پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ ’غازی آباد کرے پکار، رابرٹ واڈرا اب کی بار‘۔ایسے ہی مرادآباد اور سونی پت یوتھ کانگریس کی جانب سے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔فیس بک پر ایک پوسٹ میں رابرٹ واڈرانے لکھا ہے کہ میں اپنے عظیم قوم کے مختلف شہروں کے لوگوں کی محبت سے متاثر ہوں، جو چاہتے ہیں کہ میں ان کے علاقوں میں ایک بہتر تبدیلی کے لئے ان کی نمائندگی کروں اور الیکشن لڑوں۔مجھے یاد ہے جب میں نے اپنی ساس ماں (سونیا گاندھی) اور راہل کے لئے ملک کے مختلف حصوں میںیوپی کے دور دراز علاقوں میں انتخابی مہم کے لئے سخت محنت اور کوشش کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں جب میں نے گاؤں شہریوں کی سادگی، ان کی عزت اور محبت کو دیکھا جو میں نے ہفتوں ان کے درمیان جاکر کمائے تھے اور کئی کلومیٹر کی دوری طے کی تھی، میں نے کوشش کی کہ ان کے مسائل کو سنو اور ان کو حل کر سکوں۔آج ان جگہوں پر ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ واڈرا نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں برسوں سے لوگوں کی مدد اور خدمت کر رہا ہوں اور یقینی طور پر ایک بڑے اسٹیج پر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، لیکن پہلے میرے اوپر لگائے گئے تمام جھوٹے الزام ختم ہو جائیں۔میرا سچائی پر یقین ہے۔میں ملک میں بہتر تبدیلی اور ملک کی ترقی میں تعاون کرکے اس کا حصہ بن کر ملک کے لئے وقف کرنا چاہوں گا۔